بی ایل ایف نے تربت میں فورسز پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

271

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے تربت شہر میں فوجی گاڑی پر دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے قابض فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے سنگانی سر میں سرمچاروں نے پاکستانی فوج کی ایک گاڑی پر دستی بم پھینکا، جس سے فورسز کو جانی و مالی نقصان اْٹھانا پڑا ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔