بیٹی کو دو ہفتہ قبل مسلح لوگ اٹھا کر لے گئے جو تاحال لاپتہ ہے – محمد نواز

737

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی ایک ویڈیو کے مطابق بختیار آباد کے رہائشی محمد نواز نامی ایک شخص نے اپنی بیوی کے ہمراہ ویڈیو ریکارڈنگ دورانیہ میں یہ الزام عائد کررہا ہے کہ اسکی بیٹی لمی کو گذشتہ دنوں بااثر شخصیت اٹھا کر لے گئے ہیں جس کے حوالے سے تاحال کچھ معلوم نہیں ہوا کہ وہ کہاں ہے۔

ان کا کہنا کہ ملزمان کے بااثر ہونے کی وجہ سے پولیس انہیں گرفتار نہیں کررہی ہے جبکہ ملزمان کو قبائلی سردار کے بیٹے کی پشت پناہی حاصل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اختیار ولد قادر بخش وزیرانی کی سربراہی میں ملزمان ہماری بچی کو زبردستی اٹھا کر لے گئے۔ اللہ ہی جانے ہماری بچی کس حال میں ہوگی۔ اغواء کار ہماری بیٹی کو قتل کردیں گے۔

انہوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ، چیف جسٹس ہائی کورٹ بلوچستان، آئی جی بلوچستان، ڈی آئی جی نصیر آباد، ایس ایس پی نصیرآباد سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بیٹی بازیاب کرانے کی اپیل کی ہے۔

تاہم اس حوالے سے انتظامیہ کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے