بلوچستان کے علاقے بولان میں پاکستان فوج کی جانب سے فوجی آپریشن آج بھی جاری ہے۔ فورسز نے بزگر کے علاقے میں عارضی کیمپ قائم کردی ہے جہاں ہیلی کاپٹروں آمد و رفت جاری ہے جبکہ فورسز اہلکاروں کی بڑی تعداد موجود ہیں۔
اطلاعات کے مطابق آج بزگر، الک سر، سرکی کچ، خر گٹ اور گڑانگ میں آپریشن کی جارہی ہے۔ اس دوران فورسز کو فضائی کمک حاصل ہے جبکہ پاکستان فوج کے کمانڈوز بھی آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔
ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ بزگر پہاڑ کے نواح میں واقع مالداروں کے گھروں کو محاصرے میں لیکر آپریشن کی گئی تاہم کسی قسم کی گرفتاری یا جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوسکی ہے۔
حکام نے تاحال فوجی آپریشن کے حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔
خیال رہے پیر کے روز بولان کے علاقے ماوارڑ میں ایک شدید نوعیت کے حملے میں مسلح افراد نے پاکستان فوج کے پوسٹ کو نشانہ بنانے کے بعد قبضے میں لیا اور اسلحہ و گولہ بارود اپنے ہمراہ لے گئے۔
حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی۔ بی ایل اے ترجمان جیئند بلوچ کا کہنا ہے کہ حملے میں پوسٹ پر موجود تمام 25 اہلکاروں ہلاک کیا گیا۔