بولان: مسلح افراد کے حملے میں پانچ ایف سی اہلکار ہلاک

575

بلوچستان کے علاقے بولان میں مسلح افراد نے ایف سی کی گشتی ٹیم پر حملہ کرکے پانچ ایف سی اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔

کوئٹہ میں مقیم اردو نیوز سے وابستہ صحافی زین خان کے مطابق بلوچستان کے علاقے سانگان میں مسلح افراد نے ایف سی بلوچستان کے 150 ونگ کے گشتی ٹیم پر حملہ کرکے پانچ ایف سی اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔

ہلاک اہلکاروں کی شناخت نائک نادر ،حوالدار ظفر ،بشیر، ہدایت ، اور سپاہی نوراللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

مذکورہ علاقے میں حالیہ کچھ وقتوں سے فورسز پر حملوں میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے اس سے قبل فورسز پر حملوں کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند تنظیمیں خصوصاً بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی آرہی ہے تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔