بلیدہ: منشیات کی عالمی دن، الندور میں آگاہی واک

569

بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل بلیدہ کے علاقے الندور میں گذشتہ روز عالمی یوم انسداد منشیات کی مناسبت سے ایک آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد نوجوانوں سمیت بچوں کو منشیات اور اس کے اثرات پر آگاہی دینا تھا –

آگاہی واک میں علاقائی نوجوانوں نے منشیات فروشوں سمیت بلیدہ زامران کے انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا –

انہوں نے کہا کہ منشیات کے خلاف بلیدہ زامران میں ایک سال سے منشیات کمیٹی احتجاجی ریلیاں سمیت احتجاج کے تمام ذرائع استعمال کررہا ہے لیکن اب تک ایک بھی منشیات فروش کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے اور انتظامیہ علاقے میں منشیات کے کاروبار سے منسلک لوگوں سے واقفیت رکھتا ہے –

انہوں نے کہا ہم لوگ اپنی مدد اپ اس وباء کو روکنے اور منشیات کے عادی افراد کو علاج کررہے ہیں لیکن حکومت سطح پر کوئی حوصلہ افزائی نہیں کی گئی ہے-

انہوں نے کہا کہ بلیدہ میں اسسٹنٹ کمشنر سمیت انتظامیہ اور 30سالوں یہاں کے لوگوں پر مسلط اسمبلی رکن اور برائے بوت ڈرگ سنٹر بھی ابتک منشیات کے خلاف خاطرخواہ اقدامات کے بجائے زبانی کلامی پر لوگوں کو بہکا رہے ہیں –