بلوچ لبریشن آرمی نے تربت بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

785

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ رات تربت کے علاقے آبسر میں قابض پاکستانی فوج کے ایک قافلے کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دشمن کے تین اہلکار ہلاک و چار زخمی ہوگئے۔ یہ کاروائی بی ایل اے کے اسپیشل ٹیکٹیکل آپریشنل اسکواڈ (ایس ٹی او ایس) نے سرانجام دیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بی ایل اے کے ایس ٹی او ایس نے ریموٹ کنٹرول بم حملے میں فوج کے کانوائے میں شامل گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ قافلے کی صورت میں تربت کے علاقے آبسر سے گذر رہے تھے۔ حملے میں تین اہلکار موقع پر ہی ہلاک اور چار اہلکار زخمی ہوگئے، جن میں دشمن فوج کا ایک افسر لیفٹیننٹ کرنل عاطف بھی شامل ہے۔

جیئند بلوچ نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی منزل کے حصول تک اپنی کاروائیاں جاری رکھیگی اور قابض فوج پر ہونے والے حملوں کی شدت میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔