بلوچی میوزک پروموٹرز سوسائٹی کا 7 سال سے لاپتہ رفیق اومان کے رہائی کا مطالبہ

256

بلوچی میوزک پروموٹرز سوسائٹی نے اپنے ایک بیان میں بلوچی زبان کے مایہ ناز گلوکار بل نگور تحصیل دشت کا رہائشی و ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی اسکول بل نگور ضلع کیچ رفیق اومان کی بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے سات سالوں سے رفیق اومان گمشدہ ہے-

بیان میں مذید کہا گیا ہے کہ بلوچی میوزک پروموٹرز سوسائٹی حکومتِ وقت سے درخواست کرتی ہے کہ ان کو بازیاب کرنے کے لئے معاونت کرے۔

خیال رہے کہ رفیق اومان بلوچی زبان ایک گلوکار اور سرکاری ملازم ہیں جنکو 21 ستمبر 2014 کو جبری گمشدگی کا شکار بنایا گیا تھا جو تاحال لاپتہ ہیں –

جبکہ بلوچ سوشل میڈیا ایکٹیویسٹس کی جانب سے گذشتہ رفیق اومان کی گمشدگی کے خلاف سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک کمپین کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف سیاسی سماجی کارکنان اور سوشل میڈیا ایکٹیویسٹس نے ٹویٹ کرتے ہوئے رفیق اومان کی بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے ریاست سے اپیل کی ہے کہ رفیق اومان کو بازیاب کیا جائے اور اگر وہ ریاست کے نظر میں مجرم ہیں تو انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے –