بلوچستان کے پانچ اضلاع میں 5 سال بعد انٹرنیٹ سروس بحال

445

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پانچ سالوں کی طویل مدت کے بعد غیرفحال انٹرنیٹ سروس بحال ہوگیا ہے۔ انٹرنیٹ سروس جن علاقوں میں بحال ہوا ہے ان میں تربت، کيچ، آواران، پنجگور، واشک اور قلات شامل ہیں۔

اس حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی آئی) نے اپنے ایک پریس میں کہا ہے کہ ‏پاکستان بھر میں انٹرنیٹ خدمات کی فراہمی کے حکومتی وژن کے مطابق متعلقہ فورمز کی جانب سے سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ٹیلی کام آپریٹروں کو پورے ضلع خیبر اور صوبہ بلوچستان کے بعض اضلاع کے متعدد علاقوں جیسے تربت شہر، کیچ، آواران، پنجگور، واشک، قلات ‏اور مختلف شاہراؤں اور ملحقہ قصبوں (جیسے آر سی ڈی ایچ، این 30، این 85، تربت سٹی اور آواران بیلا روڈ) میں انٹرنیٹ خدمات کی بحالی کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‏اس حوالے سے موبائل فون آپریٹروں کو جہاں ممکن ہو اپنے موجودہ انفراسٹرکچر یعنی 2G سائٹس کو G 3 / 4Gکی اپ گریڈ یشن اور نیٹ ورک کی توسیع کا جائزہ لینے کو بھی کہا جائے گا تاکہ ان علاقوں کے رہائشیوں کو بہتر آواز اور ڈیٹا خدمات فراہم کی جا سکیں۔

پی ٹی آئی کا کہنا تھا ‏ڈیٹا خدمات کی بحالی سے شہریوں کو تعلیم، صحت، تجارت اور کمیونیکیشن سے متعلقہ ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔ دیگر علاقوں میں سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد انٹرنیٹ خدمات کی بحالی کا مرحلہ وار نفاذ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ پانچ سال قبل بلوچستان کے کئی علاقوں میں تھری جی اور فور جی انٹرنیٹ سروس کو معطل کر دیا گیا تھا جس سے عام عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم انٹرنیٹ سروس کو آج واپس بحال کر دیا گیا ہے۔