بلوچستان کو اغواء نستان بنانے والے کس منہ سے فلسطین اور کشمیر کی بات کرتے ہیں – اختر مینگل

289

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اور رکن پاکستان اسمبلی سردار اختر مینگل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ‏ بنگلادیش کو قبرستان اور بلوچستان کو اغواہء نستان (اغواء کاروں کی آماجگاہ) بنانے والے کس منہ سے فلسطین اور کشمیر پر ہونے والے مظالم بات کرتے نہیں تھکتے –

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اس وقت مختلف مکاتب فکر کے لوگ گذشتہ دنوں بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ سے جبری طور پر لاپتہ کیے گئے بہادر کیھازئی کی بازیابی کیلئے ٹویٹ کررہے ہیں اور بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف انسانی حقوق کے تنظیموں سے اپیل کی جارہی ہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف آواز اٹھائیں –

یاد رہے کہ ‏کل بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ سےسرکاری ملازم بہادر کیھازئی کوجبری طورپر گرفتار کرکے لاپتہ کردیا گیا –

بہادر کی جبری گمشدگی کے خلاف لواحقین، جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک ہیں گذشتہ دو روز سےاحتجاجاً کوئٹہ بائی پاس پر دھرنا دیئے ہوئے ہیں اور انکی بازیابی کامطالبہ کررہے ہیں-