بلوچستان اسمبلی میں جو ہوا، آمریت میں اسکی مثال نہیں ملتی – سرادر اختر مینگل

434

 

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اور رکن پاکستان اسمبلی سردار اختر مینگل نے کہا کہ آج بلوچستان اسمبلی کے احاطے میں جو واقعہ پیش آیا اس کی مذمت کرتا ہوں جس میں اپوزیشن کے ارکان کو پولیس فورس کے ذریعے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کے ویب سائٹ میں اپنے ایک ٹوئٹ میں کیا، سر دار اختر مینگل نے کہا بلوچستان اسمبلی کے احاطے میں پو لیس فورس کے ذریعے ایوان کا گیٹ توڑا گیا اور اراکین پر تشدد کیا اس کی صوبے مں کہیں مثال نہیں ملتی اور بی این پی کے سربراہ نے کہا کہ جام حکومت نے تمام حدود پار کرلئے ہیں ہم ان کے خلاف تمام قانونی چارہ جوئی کریں گے۔

اپنے ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے کہا کہ آمریت کے دور میں بھی اسطرح نہیں ہوا جس طرح طاقت کا استعمال آج بلوچستان اسمبلی میں ہوا۔