بارکھان میں بدامنی اور انتظامیہ کی غفلت کے خلاف مظاہرہ اور ریلی نکالی گئی

179

 

نیشنل پارٹی کی اپیل پر ضلع بارکھان میں بڑھتی ہوئی بدامنی، نااہل انتظامیہ کا جانبدار رویہ، انتظامیہ کی خاموشی، لاقانونیت، بڑھتی ہوئی کرپشن، انتظامی آسامیوں کا عرصہ دراز سے خالی رہنا جس میں اسسٹنٹ کمشنر، اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر اور تحصیلدار کی پوسٹس شامل ہیں، کے حوالے سے احتجاجی ریلی نکالی گئی اور مظاہرہ کیا گیا –

بڑی تعداد میں نیشنل پارٹی کے کارکنوں نے ریلی میں شرکت کرکے ضلعی انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کی –

اس موقع پر مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ یہاں ایک ڈی سی بیٹھا ہے وہ بھی وزیر کا آلہ کار بنا ہوا ہے باقی کئی محکموں میں کوئی زمہ دار اسٹاپ نہیں ہے-

انہوں نے کہا کہ ایک سوچھی سمجھی سازش کے تحت بارکھان کے حالات ایک دفعہ پھر کلاشنکوف کلچر اور دیگر آپسی دُشمنیوں کے طرف دھکیلنے کی کوشش کی جارہی ہے-

مقررین نے کہا کہ سینکڑوں نوجوان آپسی دُشمنیوں میں صرف اور صرف انتظامیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے موت کے مُنہ میں چلے گئے-

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں لاقانونیت کی انتہا ہوچکا ہے یہاں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں کرپشن اور سفارش کلچر سے بلوچستان مزید پسماندگی کی طرف جارہا ہے-