اوستہ محمد میں کاروکاری کے الزام میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے خاتون سمیت دو افراد کو قتل کردیا ہے۔
فائرنگ کا واقعہ کیٹل فارم تھانہ کے حدود میں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق گزشتہ روز کیٹل فارم تھانہ کے حدود گوٹھ میر فائق علی خان جمالی میں الہی ٰ بخش کھوسہ نے سیاہ کاری کے الزام میں فائرنگ کرکے اپنی بھتیجی مسماۃ (ص) اور اس کے مبینہ آشنا سانول موندرانی کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔
اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او طالب حسین مگسی نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں ضابطے کے کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔