اورماڑہ: بحر بلوچ پر چینی ٹرالرنگ ناقابل قبول ہے – نیشنل پارٹی

308

 

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے تحصیل اورماڑہ میں نیشنل پارٹی کی جانب سے بحر بلوچ میں غیر قانونی ٹرالرنگ، آبی حیات کی نسل کشی اور مقامی ماہیگروں کی روزگار پر بندش کے خلاف جمعے کے روزمظاہرہ کا انعقاد کیا گیا۔

احتجاجی مظاہرے میں شہریوں کے علاوہ ماہیگروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بحر بلوچ میں غیر قانونی ٹرالرنگ قابل قبول نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی اور سندھ کے غیر قانونی ٹرالرنگ سے مقامی ماہیگروں میں بے روزگاری بڑھ رہی ہے اور آبی حیات کی نسل کشی ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں مقامی ماہیگروں کا استحصال ہورہا ہے اور حکومت بلوچ ماہیگروں کو سہولت دینے کے بجائے انہیں مذید معاشی بحران کا شکار بنا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کسی صورت بلوچ ساحل پر غیر ملکی ٹرالرنگ اور بلوچ ماہیگروں کی استحصال قبول نہیں کرینگے۔