اسلام آباد میں مسلح افراد کے حملے میں دو پولیس اہلکار ہلاک

348

 

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا

واقعہ تھانہ شمس کالونی کی حدود میں پیش آیا۔ ہلاک اہلکار ایگل فورس کا حصہ تھے اور موٹر سائیکل پر علاقے کی پیٹرولنگ پر مامور تھے۔

پولیس کے مطابق دونوں اہل کار سی ٹی ٹی آئی کالج کے چیک پوسٹ پر موجود تھے کہ ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی، جس سے دونوں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اسلام آباد میں موجود پولیس اہلکاروں کو متعدد بار حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

رواں سال مارچ میں کنٹینرچوک میں پولیس وین پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک ہوگیا تھا، جب کہ فائرنگ سے 3 اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

اس سے قبل سال 2020 مئی میں تھانہ ترنول کی حدود میں پولیس چوکی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔