کوئٹہ :ایک شخص کی لاش برآمد

398

 

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاش کوئٹہ کے علاقے انسکمب روڈ سے برآمد ہوئی ہے۔

چیھپا زرائع کے مطابق لاش کو شناخت کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے، تاہم ابتک لاش کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

یاد رہے بلوچستان کے مختلف علاقوں سے ایسے افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن کی شناخت ممکن نہیں ہوسکی ہے جبکہ کئی مواقع پر بغیر ڈی این اے کے لاشوں کو لاوارث قرار دے کر انتظامیہ کی جانب سے دفن کیا جاتا رہا ہے۔

انسانی حقوق کے اداروں سمیت بلوچ سیاسی حلقوں کے خدشات کے مطابق لاشیں لاپتہ افراد کی ہوسکتی ہیں جنہیں مسخ کرکے پھینکا جاتا ہے جن کی وجہ سے ان افراد کی شناخت کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔