صحافی عابد میر کا چھوٹا بھائی کوئٹہ سے لاپتہ

972

دی بلوچستان پوسٹ سوشل میڈیا مانیٹرنگ ڈیسک کو موصول ہونے اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے ساجد نامی نوجوان پر اسرار طور پر لاپتہ ہوگیا۔

فیبسک پر ایک پوسٹ کے ذریعے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے صحافی عابد میر کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز سے ان کے چھوٹے بھائی کا کوئی پتا نہیں وہ گھر سے اپنے کام پر نکلے تھے تاہم واپس نہیں لوٹے ہیں۔

عابد میر کے مطابق انکا چھوٹا بھائی ساجد کوئٹہ میں پی پی ایچ آئی کے پشتون باغ یونٹ میں لیبارٹری اسسٹنٹ کا کام کرتا ہے۔ شام کے وقت ٹیلرنگ بھی کرتا ہے، کل شام اچانک گھر سے نکلنے کے بعد لاپتہ ہوگیا، گھر پہ آخری رابطہ شام سات بجے ہوا ہے اس کے بعد سے اس کا نمبر بند ہے۔ اور کسی سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

دوسرے بھائی خالد میر نے لکھا کہ ان کے بھائی کی یو پر اسرار طور پر گمشدگی کوئی معمول نہیں لگ رہی تاہم وہ اس بارے پولیس میں رپورٹ درج کرینگے۔

خیال رہے بلوچستان میں روزانہ کی بنیاد پر جبری گمشدگیوں کے واقعات رپورٹ ہوتے ہیں۔ ان جبری گمشدگیوں کا الزام پاکستان فوج اور خفیہ اداروں پر لگایا جاتا ہے۔ تاہم صحافی عابد میر کے بھائی کے گمشدگی کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔