سبی میں فورسز پر حملہ تین اہلکار ہلاک

374

بلوچستان کے ضلع سبی میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز پر حملہ کرکے تین اہلکاروں ہلاک اور دو کو زخمی کردیا ہے۔

ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت حوالدار علی زمان، سپاہی آصف اقبال اور زوہیب کے ناموں سے ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ حالیہ کچھ وقتوں سے بلوچستان میں فورسز پر حملوں میں شدت دیکھنے میں آرہی ہے حالیہ دو ماہ کے دوران فورسز پر مختلف حملوں کم از کم چالیس اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔

گذشتہ دنوں بولان کے علاقے سانگان میں فورسز پر حملے میں پانچ اہلکار ہلاک ہوئے تھے جس کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کرلی تھی تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔