بلوچستان: روڈ حادثات میں پانچ افراد ہلاک، ایک زخمی

554

بلوچستان کے دو مختلف علاقوں میں پیش آنے روڈ حادثات میں پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قلعہ سیف اللہ کے علاقے گڑنگ کے مقام پر ڈائیو کوچ اور سوزوکی کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور ایک شخص شدید زخمی ہوا ہے۔

زخمی اور لاشوں کو ایدھی رضا کاروں نے سول اسپتال منتقل کردیا جبکہ زخمی شخص کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

دوسری جانب بولان کے علاقے ڈھاڈر میں مہرگڑھ صبری کے مقام میں ٹرک اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار موقع پہ ہلاک ہوگیا، حادثے میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت عبدالمجید کے نام سے ہوئی ہے جو لیویز فورس میں ملازم ہے۔