گوادر: کمسن بچی سے جنسی زیادتی کا الزام، ایک شخص گرفتار

373

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں پولیس نے میرپور خاص کے ایک رہائشی شخص کو کمسن بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کے الزام گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم گل شیر ولد محمد حسین نے گوادر کے علاقے پشکان کنرکی سے ایک کمسن بچی جسکی عمر چھ سال ہے، کو اغواء کرکے جنسی زیادتی کا نشانہ بناکر فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو بعدازاں گرفتار کرلیا اور ملزم کے خلاف دفعہ 364، 376 اور 511 کے تحقیقات شروع کردی ہے۔