کیچ: پاکستانی فورسز کے قافلے پر حملہ، ہلاکتوں کی اطلاع

626

بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاکستانی فورسز کے قافلے پر نامعلوم مسلح افراد نے شدید نوعیت کا حملہ کیا ہے۔حملہ کیچ کے تحصیل ہوشاپ میں شیشان کے مقام پر گھات لگائے مسلح افراد نے کی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز کا قافلہ گشت کررہا تھا کہ پہلے سے گھات لگائے بیٹھے مسلح افراد نے فوجی قافلے پر راکٹ اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

علاقائی ذرائع بتارہے ہیں کہ حملہ اس قدر شدید تھا کہ بیس منٹ تک پورا علاقہ دھماکوں اور گولیوں کی آوازوں سے گونجتا رہا۔

خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ حملے میں پاکستانی فورسز کو بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان اُٹھانا پڑی ہے۔جبکہ حملے کے فورا بعد ہیلی کاپٹر مذکورہ مقام پہنچ گئے ہیں اور فوجی نفریوں کو بذریعہ ہیلی کاپٹر لے جایا گیا۔ جبکہ فوجی اہلکار اپنے پیچھے گاڑیاں چھوڑ گئے ہیں آخری اطلاعات تک فوجی گاڑیاں جاہ وقوعہ پر پڑی ہیں۔

حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

خیال رہےکہ بلوچستان میں عموماً اس طرح کے حملے ہوتے رہتے ہیں جن کی ذمہ داریاں بلوچ آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتے آرہے ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔