بلوچستان کے ضلع کیچ میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کیچ کے علاقے کولواہ ڈانڈار کے مادگ قلات کے مقام پر آج چھ بجے کے قریب فورسز کی چوکی پر مسلح افراد نے حملہ کیا۔
ذرائع کے مطابق حملے میں فورسز کو جانی اور مالی نقصان کا سامنا رہا ہے جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ تاہم انتظامیہ نے تاحال حملے کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔
خیال رہے کہ بلوچستان میں فورسز پر اس نوعیت کے حملوں کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتی آرہی ہے تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔