کیچ: فورسز کے ہاتھوں تین سگے بھائیوں سمیت6 افراد حراست بعد لاپتہ

348

بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے تین سگے بھائیوں سمیت 6 افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کیچ کے علاقے پل آباد میں گذشتہ شب فورسز نے ایک گھر پر چھاپہ مارکر چار افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے حراست بعد لاپتہ ہونے والوں میں تین سگے بھائی اور ان کا داماد شامل ہے جنکی شناخت شعیب، جنید، شے حق ولد تاج محمد اور غفور کے ناموں سے ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق فورسز نے رات گئے غالباً تین بجے چھاپہ مارکر گھروں میں موجود خواتین اور بچوں کو شدید تشدد کا نشانہ بناکر مذکورہ افراد کوحراست میں لے کر لاپتہ کردیا۔

ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ دو روز قبل تمپ کے علاقے کوہاڑ سے پاکستانی فورسز نے دو افراد بابا ولد عباس اور اصغر ولد عبدالرحمٰن کو حراست میں لیکر لاپتہ کیا تھا جن کے حوالے سے تاحال کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں فورسز کے ہاتھوں لوگوں کی جبری گمشدگی کا سنگیں صورتحال اختیار کرچکا ہے اور انہی جبری گمشدگی کے خلاف لاپتہ بلوچوں کی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز پچھلے ایک دہائی سے سراپااحتجاج ہے۔

گزشتہ ماہ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان اور لاپتہ افراد کی لواحقین کے درمیان ایک اس مسئلہ پرایک ملاقات بھی ہوا تھا جہاں پاکستانی وزیر اعظم نے کہا تھا کہ وہ لاپتہ افراد کے حوالے سے سنجیدہ ہیں مگر دوسری جانب بلوچستان میں فورسز لوگوں کو بازیاب کرنے یا منظر عام پہ لانے کی بجائے مزید لوگوں کو لاپتہ کررہ ہیں۔

گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں سے ایک درجن سے زیادہ افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔