کیچ: ساتھی اہلکار کی فائرنگ سے پاکستان فوج کے چھ اہلکار ہلاک، 7 زخمی

1071
فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل دشت میں قائم پاکستانی فورسز کے کیمپ میں ایک اہلکار نے اپنے ہی ساتھیوں پہ فائرنگ کھول دی جس کے نتیجے میں چھ فوجی اہلکار ہلاک اور سات زخمی ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سپاہی شریف نامی ایک اہلکار نے اپنے ہی ساتھیوں پر اندھا دھند فائرنگ کی ہے، جبکہ واقعہ دشت کے علاقے بلنگور کے مرکزی کیمپ میں اس وقت پیش آیا جب اہلکار اکھٹے کھانا کھا رہے تھے۔

ہلاک ہونے والوں میں حوالدار غلام دستگیر، سپاہی احمد نواز،نائک محمد اشرم، سپاہی بلال حسین، لانس حولدار غلام فرید، سپاہی محمد شہباز شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں نائک نورخان ،سپاہی ریاض حسین، سپاہی مظاہر حسین، بی آر سپاہی علی رضا، سپاہی ساجد سرور، سپاہی نواز، نان کمیشن بٹ مین ندیم عباس شامل ہیں، زخمی ہونے والوں میں ایک اہلکار نان کمیشن بٹ مین ندیم عباس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

تاہم واقعہ کی تصدیق پاکستان آرمی کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) اور دیگر عسکری یا انتظامیہ ذرائع نے نہیں کی ہے۔