کچھی میں حکومتی حمایتہ افراد کے ٹھکانے پر مسلح حملہ

289

بلوچستان کے ضلع کچھی میں مسلح افراد نے حکومتی حمایت یافتہ گروہ کے ٹھکانے کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

ٹی بی پی نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ رات نامعلوم مسلح افراد نے ضلع کچھی کے علاقے بھاگ میں جلال خان کے قریب حکومتی حمایتہ گروہ کے ٹھکانے کو مسلح حملے میں نشانہ بنایا جہاں کافی دیر تک دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا جبکہ دھماکوں کی بھی آواز سنی گئی۔

حملے کے نتیجے میں تاحال جانی اور مالی نقصانات کے حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آسکے ہیں۔

واضح رہے بلوچستان میں متعدد مسلح جتھے تشکیل دی گئی ہے جنہیں عرف عام میں ڈیتھ اسکواڈ کہتے ہیں۔

بلوچ سیاسی اور سماجی حلقوں کے مطابق بلوچستان بھر میں پاکستانی فورسز اور خفیہ ادارے بلوچ آزادی پسندوں کیخلاف ڈیتھ اسکواڈز تشکیل دے چکے ہیں جبکہ مذکورہ گروہوں کے اخراجات کیلئے انہیں ڈکیتی، منشیات فروشی اور گاڑیوں سے بھتہ لینے کی اجازت دی گئی ہے۔