بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے ہمارے سرمچاروں نے آج کوہلو اور بارکھان کے درمیان او ڈی جی سی ایل کے قافلے کو اس وقت ریمورٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا جب وہ اپنے کمپنی کی طرف جارہے تھے، دھماکے میں کمپنی کے انجینئروں اور ٹیکنیشن کے گاڑی کو خاص طور پر نشانہ بنایا جس سے تین انجینئرز اور دو ٹیکنیشنز ہلاک ہوگئے۔
ترجمان نے کہا کہ ہم دنیا پر واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ بلوچ وسائل کی لوٹ مار میں مصروف پاکستانی سمیت غیرملکی کمپنیوں پر حملوں میں شدت پیدا کریں گے جب تک وہ وسائل کی لوٹ مار سے دستبردار نہیں ہونگے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ہمارے اس طرح کے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔