کوئٹہ: گیس سلنڈر دھماکہ، ایک ہی خاندان کے 5 افراد زخمی

330

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں گھر کے اندر گیس سلنڈر کا دھماکہ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق دھماکے کے باعث پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں جن کا تعلق ایک خاندان سے بتایا جاتا ہے۔

واقعہ کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ عارف اسٹریٹ بہرام ہوٹل کے قریب پیش آیا ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں اس نوعیت کے واقعات تواتر کے ساتھ پیش آتے ہیں 2018 ستمبر کے مہینے میں کیچ کے علاقے شاپک میں شادی کی تقریب کے دوران گھر میں گیس سلنڈر کے دھماکے کے نتیجے میں خواتین و بچوں سمیت کم از کم نصف درجن کے قریب افراد جان بحق جبکہ درجن کے قریب افراد زخمی ہوگئیں تھی۔

اس کے علاوہ 2019 کو ستمبر کے مہینے میں بلوچستان کے ضلع قلات سبزی منڈی مسجد کے احاطے میں مولوی عبدالغفار کے گھر  میں گیس سلنڈر کے دھماکے کے نتیجے میں ایک ہی گھر کے سات افراد جھلس گئے۔

اسی طرح 2020 کو نومبر کے مہینے میں گیس سلنڈر کا دھماکہ کوہلو کے علاقے بوہری میں ایک شادی کے تقریب میں ہوا جس کے نتیجے میں 31 بچوں سمیت 33 افراد زخمی ہوئے تھے۔ بعد ازاں چھ بچے زخمی کی تاب نہ ہوتے چل بسے ۔

بلوچستان دارالحکومت کوئٹہ کے علاوہ دیگر شہروں اور علاقوں میں برن سینٹر اور دیگر طبی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث اس نوعیت کے واقعات میں کم لوگ ہی جانبر ہوپاتے ہیں۔