بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر پولیس نے ایک گاڑی پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک اور ایک کو زخمی کردیا۔
پولیس کے مطابق اشارے کے باوجود نہ رکنے پر مبینہ طور پر ایگل اسکواڈ کے کارندوں نے گاڑی پر فائرنگ کی ہے جسکے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوا ہے جاں بحق شخص کی شناخت فیضان جتک ولد میر دادمحمد جتک کے نام سے ہوئی ہے۔
واقعہ کے خلاف علاقہ مکینوں نے روڈ بلاک کرکے احتجاج شروع کردی ہے۔
اس حوالے سے حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ سریاب روڈ پر مبینہ طور پر پولیس کی فائرنگ سے نوجوان فیضان جتک کی ہلاکت اور اسکے ساتھی کے زخمی ہونے کے دلخراش واقعہ پر بہت افسوس ہوا۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کے اعلی حکام نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری انکوائری کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔