کوئٹہ اور دالبندین میں خونی تصادم اور روڈ حادثے میں دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ کلی باریزئی کے مقام پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے مہراللہ ولد عبدالخالق سکنہ نصیر آباد نامی شخص کو ہلاک کردیا۔
ہلاک شخص کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔
دوسری جانب دالبندین چھتر کے مقام پر تیزرفتار کار گاڈی الٹنے سے ایک شخص سمیع اللہ ولد ظاہرشاہ کلی حاجی غلام شاہ ہلاک ہوگیا۔