کشمیری رہنماء دوران حراست انتقال کرگئے

213

بھارتی زیر انتظام کشمیر کے رہنماء و سید علی گیلانی کے قریبی ساتھی 80 سالہ محمد اشرف صحرائی دوران حراست انتقال کرگئے۔

محمد اشرف صحرائی دو برس سے کورٹ بلوال جیل میں قید تھے دوران حراست وہ شدید علیل ہوگئے تھے، جیل میں طبیعت شدید خراب ہونے پر بھارتی انتظامیہ نے صرف ایک روز پہلے انہیں ہسپتال منتقل کیا تھا۔

ان کے بیٹے مجاہد صحرائی کے مطابق دس روز قبل والد سے بات ہوئی تھی جنہوں نے جیل انتظامیہ کی طبی سہولیات کی شکایت کی تھی اور وہ متعدد بیماریوں میں مبتلا تھے اور انہیں قید کے دوران کوئی علاج فراہم نہیں کیا گیا تھا، اس کے اہل خانہ کو ان کی صحت کی حالت سے لاعلم رکھا گیا تھا۔

خیال رہے کہ کچھ عرصہ پہلے محمد اشرف صحرائی کے بیٹے جنید صحرائی بھی حراست میں جان بحق ہوگئے تھے۔