کرونا وائرس: معروف بھارتی اداکار بکرم جیت کنور پال چل بسے

156

بھارت میں کورونا کی دوسری لہر بہت تیزی سے پھیل رہی ہے اور عالمی وباء نے ایک اور بھارتی اداکار کی جان لے لی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انیل کپور کی ’سیریز 24‘ اور ویب سیریز ’اسپشل او پی ایس‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے نامور بھارتی اداکار اور ریٹائرڈ میجر بکرم جیت کنور پال کورونا کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔

بالی وڈ ہدایتکار وکرم بھٹ نے سوشل میڈیا پر بکرم جیت کی تصویر کے ساتھ ان کے انتقال کی خبر دی اور بتایا کہ میجر بکرم جیت اب اس دنیا میں نہیں رہے۔

وکرم بھٹ نے بکرم جیت کے ساتھ ’کری ایچر تھری ڈی‘ اور ’ہارر اسٹوری‘ سمیت کئی فلموں میں کام کیا۔ اس کے علاوہ بکرم جیت کنول پار سلمان خان کی پریم رتن دھن پایو، بائی پاس روڈ اور شارٹ کٹ رومیو میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

بکرم جیت کنور پال پیج تھری، کارپوریٹ، راکٹ سنگھ، سیلز مین آف دی ایر، آراکشن، مرڈر ٹو، جب تک ہے جان، چانس پے ڈانس، 2 اسٹیٹس اور رنجیر جیسی فلموں میں بھی معاون اداکار کے طور پر اپنے جوہر دکھا چکے ہیں۔