ڈیرہ مراد جمالی میں گاڑی پر دستی بم حملہ

214
file photo

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم افراد نے ایک گاڑی کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد نے ڈیرہ مراد جمالی میں مزدور چوک کے مقام پر ایک گاڑی پہ دستی بم پھینکا اور فرار ہوگئے۔

حملے میں تاحال کسی قسم کی نقصانات کے حوالے سے خبر موصول نہیں ہوئی ہے ناہی انتظامیہ کا موقف اس حوالے سے سامنے آیا ہے۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔