ڈیرہ بگٹی میں بم دھماکہ، تعمراتی کمپنی کے گاڑی کو نقصان

456

ڈیرہ بگٹی میں بار ودی سرنگ کا دھماکہ، ریت لیجانے والی ڈمپر کو نقصان، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

لیویز کے مطابق منگل کو ڈیرہ بگٹی کے علاقے پھیلاوغ رکھنی روڈ پر ڈمپر سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں ٹرک کو شدید نقصان پہنچا تاہم وا قعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دھماکے کے بعد لیویز اور سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لیکر شوائد اکھٹا کرنے شروع کر دیئے، مزید کاروائی جا ری ہے۔