ڈیرہ بگٹی اور بلیدہ میں مسلح حملوں میں دو افراد ہلاک

230

بلوچستان کے ضلع کیچ اور ڈیرہ بگٹی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو ہلاک کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے برکت عرف اندھا کو ہلاک کردیا ل، ہلاک ہونے والے شخص کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ اس کا تعلق ریاستی حمایت یافتہ گروہ یعنی ڈیتھ اسکواڈ سے تھا ۔

دوسری جانب ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے اسماعیل ولد ابراہیم نامی شخص کو ہلاک کردیا۔

ذرائع کے مطابق حملہ آور موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

تاہم ان دونوں واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔