بلوچستان کے سرحدی شہر چمن کے مرغی بازار میں دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا جبکہ دھماکے کا ہدف ممکنہ طور جمیعت علمائے اسلام نظریاتی کے رہنماء مولانا قادر لونی تھے، دھماکے سے کئی دکانیں بھی متاثر ہوئی ہیں جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
دھماکہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا جبکہ جمعیت نظریاتی کی جانب سے فلسطین کے حق میں مظاہرے کا انعقاد کیا گیا تھا اور جب لوگ وہاں سے واپس جانے لگے تو دھماکہ ہوگیا ۔
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔دھماکہ کے بعد بازار میں لوگوں کی آمدورفت بند کر دی گئی ہے۔