پنجگور : پاکستانی فورسز کے ہاتھوں 2 افراد قتل

334

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں پاکستانی فورسز نے دوران آپریشن دو افراد کو قتل کرکے لاشیں اسپتال منتقل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پاکستانی فورسز نے ہوشاپ کے ہسپتال  میں دو لاشیں پہنچائی تھی، جنکی شناخت عصا اور بولا کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ذرائع بتارہے ہیں ان دونوں کو فورسز نے کیلکور میں دوران آپریشن قتل کرکے لاشیں اسپتال منتقل کئے ہیں۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں اکثر فورسز دوران آپریشن پہلے سے لاپتہ افراد یا جہدکاروں کے خاندان سے تعلق رکھنے والے افراد کو جعلی مقابلے میں قتل کرکے انہیں دہشتگرد ظاہر کرتا ہے۔

گذشتہ سال دسمبر کے مہینے میں فورسز نے کولواہ اور کیلکور سمیت گردنواح میں آپریشن کے دوران سات افراد کو بھی قتل کیا تھا۔

بلوچ قوم پرست پارٹی بلوچ نیشنل موومنٹ نے اس حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا  کہ پاکستانی فوج نے بربریت کی تمام حدوں کو پارکرکے قتل عام کا نیا باب کھول دیا ہے۔ کیلکور پنجگور میں پاکستان کے وحشی فوج نے نہتے لوگوں پر گن شپ ہیلی کاپٹروں سے حملہ کرکے سات افراد کو قتل کردیا۔