پنجگور میں پاکستانی فوج کا زمینی و فضائی آپریشن

628
فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں پاکستان فوج نے زمینی اور فضائی آپریشن کا آغاز کردیا ہے، کئی مقامات پر گن شپ ہیلی کاپٹروں کے شیلنگ کی اطلاعات ہیں۔

فوجی آپریشن کیکلور کے مختلف علاقوں دشتک، شینزدان، جنچوپ، مادگ اور گردونواح میں کی جارہی ہے۔

فورسز کی زمینی دستوں کے علاوہ گن شپ ہیلی کاپٹر علاقے میں موجود ہیں جبکہ کئی مقامات پر ہیلی کاپٹروں نے شیلنگ کی ہے تاہم علاقے میں موبائل نیٹورکس بند ہونے کے باعث فوری طور پر جانی اور مالی نقصانات کے حوالے سے معلومات نہیں مل سکی ہے۔

حکام نے آپریشن کے حوالے سے تاحال کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔