پنجگور: مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

188

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے گرمکان میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا ہے، ہلاک شخص کی شناخت عزت اللہ ولد نیک محمد کے نام سے ہوئی ہے۔

تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔

دوسری جانب پنجگور ہی علاقے تسپ میں خنجر کے حملے میں محسن ولد عبدالعزیز نامی شخص زخمی ہوا ہے۔