وڈھ: بھتہ نا دینے پر ہندو تاجر مسلح افراد کے ہاتھوں قتل

600

بلوچستان کے ضلع خضدار کے تحصیل وڈھ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ہندوتاجر کو قتل کردیا واقعے کے خلاف تاجروں کا احتجاج، مرکزی شاہراہ کو پتھر رکھ کر ٹریفک کے لیے بند کردیا-

تفصیلات کے مطابق آج صبح وڈھ بازار میں بھتہ نا دینے پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ہندوتاجر اشوک کمار ولد منوج مل کو زخمی کردیا –

واقعہ کے بعد ہندو تاجر کو تشویشناک حالت میں میں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے –

واقع کے خلاف مقامی تاجروں سمیت بلوچستان نیشنل پارٹی کے کارکنان نے احتجاجا کوئٹہ کراچی مرکزی شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا –

مظاہرین نے اشوک کمار کے قاتلوں کے کے گرفتاری و وڈھ میں ہندو سمیت دیگر تاجروں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے-

یاد رہے ضلع خضدار کے علاقے وڈھ و خضدار شہر میں اس سے قبل بھی بھتہ نا دینے کے صورت میں تاجروں کے قتل کے واقعات رونماء ہوئے ہیں خضدار و گرد نواح میں اس سے قبل ہندو تاجروں کو اغواء کرکے تاوان وصولی کے واقعات بھی پیش آئے ہیں-

سیاسی تنظیموں کے جانب سے ایسے واقعات میں ان ڈیتھ اسکواڈ کو ملوث قرار دیا جاتا ہے جن کے بارے میں یہ ماننا ہے کہ انہیں سیکورٹی اداروں کی حمایت حاصل ہے-

بلوچستان میں ڈیتھ اسکواڈ کئی جرائم میں ملوث پائے گئے ہیں جن میں چوری ڈکیتی اغواء قتل و دیگر جرائم شامل ہیں تاہم اج کے واقعہ کے بارے میں مقامی انتظامیہ کی جانب سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکے ہیں-