وطن کے دفاع میں تنظیمی ساتھی حمید بلوچ شہید ہوگئے – بی ایل اے

842
فوٹو: بی ایل اے میڈیا، ہکل

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجگور کے علاقے کیلکور میں قابض پاکستان فوج کیساتھ جھڑپ میں تنظیمی ساتھی شہید ہوگئے۔ وطن کے دفاع میں وطن کے سرمچار حافظ حمید نے شہادت قبول کی۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ حافظ حمید بلوچ عرف دودا ولد یٰسین سکنہ گرمکان پنجگور گذشتہ ڈیڑھ سال سے تنظیم سے منسلک تھے۔ اس دوران انہوں نے محنت اور بہادری کے ساتھ تحریک آزادی میں اپنے خدمات احسن طریقے سے سر انجام دیئے اور دشمن کیخلاف اہم معرکوں میں حصہ لیا۔ ان کی خدمات اور نام تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

جیئند بلوچ کا کہنا ہے کہ دشمن فوج نے اپنے زر خرید ڈیتھ اسکواڈ کے ذریعے آج شہید حمید کے جنازے میں شامل لوگوں کو زد و کوب کرنے کی کوشش کی جو قابض کے شکست خوردگی کو بیان کرتی ہے۔ دوسری جانب قابض پاکستانی فوج مسلسل پانچویں روز آپریشن کررہی ہے اس دوران دو نہتے معصوم شہریوں کو بھی شہید کیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی قابض فوج اور اس کے پیرول پر کام کرنے والے حواریوں کے مظالم کا ہرصورت حساب لے گی اور انہیں عبرتناک انجام تک پہنچائے گی۔