نیٹفلیکس کا منی ہیسٹ سیزن 5 اسی سال ریلیز کرنے کا اعلان

442

نیٹفلیکس نے معروف اسپینش سیریز لیگاسا دی پاپیل (money heist) کا پانچواں سیزن جلد نیٹفلیکس پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پانچواں سیزن معروف سریز کا اخری سیزن ہوگا۔

پچھلے سال 2020 میں نیٹفلیکس نے اپنے آفیشل اکاونٹ سے معرف سیریز کے سیزن کے جلد ریلیز کا اعلان کیا تھا تاہم تاریخ کا تعین نہیں کیا گیا تھا جبکہ اس دوران سینماء مبصرین و سیریز چاہنے والوں کا خیال تھا کہ سیریز 2020 کے اگست کے دوران ہی ریلیز ہوگی تاہم مبصرین کے توقعات اس وقت پورے نہیں ہوپائے تھے –

منی ہائیسٹ سیزن 5 کا ٹیزر نیٹفلیکس پر جاری کردیا گیا ہے اور نئی اور آخری سیزن اسی سال 3 ستمبر کو ریلیز کی جارہی ہے –

سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ پر پوسٹ کی گئی تصویر میں منی ہیسٹ سے شہرت پانے والی ماسک جو ٹوٹا ہوا اور زمین پر پڑا ہوا دکھایا گیا ہے۔ عنوان میں لکھا گیا ، “کیا آپ کا ماسک تیار ہیں؟ آپ کو آخری بار اس کی ضرورت ہوگی۔

نئے ٹیزر کو نیٹفلیکس پر شائقین بہت پسند کررہے ہیں جس سسپنس اور ایکشن کی موجودگی واضح ہے –

پچھلے سیزن میں نائروبی کے موت کے بعد اس سیزن کے کاسٹ میں الوارو مورٹی کو پروفیسر کے طور پر ٹوکیو کی حیثیت سے اُرسولا کوربیرو، ڈینور کے طور پر جیمی البا فلورس ہیلسنکی کے طور پر ڈارکو پیرک اور راکیل کے طور پر اتزیاراتونو شامل ہیں۔

اسپینش سیریز کی اس اخری مرحلہ میں کیا کچھ ہوگا فلم بین اس پر کئی طرح کے تبصرے و خیالات کا اظہار کررہے ہیں اور نئے سیزن میں پرانے یا کچھ کرداروں کی انے کی پیشگوئیاں کی جارہی ہے، دیکھنا ہے کہ اب یہ سیزن شائقین کی توقعات پر پورا اُترتا ہے یا نہیں-