نوشکی: لاپتہ زکریا مینگل بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے

229

اٹھائیس ستمبر 2018 کو لاپتہ ہونے والے نوشکی گیشنگی کا رہائشی نوجوان بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا۔

بازیاب ہونے والے نوجوان کی شناخت زکریا مینگل کے نام سے ہوئی ہے۔

زکریا مینگل طالب علم ہونے کے علاوہ نوشکی شہر میں انگلش لینگویچ اکیڈمی میں بطور استاد خدمات سرانجام دے رہے تھے جنہیں 28 ستمبر 2018 کو کوئٹہ سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جو طویل گمشدگی کے بعد بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا ہے ۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں جبری طور پر لاپتہ کئی افراد رہا ہوچکے ہیں تاہم دوسری جانب گمشدگیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، 31 اگست 2018 کو نوشکی سے ہی لاپتہ ہونے والے سمیع بلوچ اور عبدالرب گذشتہ روز بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے تھے جبکہ ان کے ہمراہ حراست بعد لاپتہ ہونے دیگر افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

دوسری جانب پنجگور کے علاقے کیلکور سے اطلاعات آرہے ہیں کہ دوران آپریشن فورسز نے متعدد افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے جبکہ آپریشن جاری ہونے کے باعث لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت میں مشکلات کا سامنا ہے۔