نائیجرین فوج کے چیف آف آرمی اسٹاف طیارہ حادثے میں ہلاک

118

نائیجرین فوج کے چیف آف آرمی اسٹاف لیفٹینٹ جنرل ابراہیم عطاہیرو طیارہ حادثے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

غیرملکی خبر ایجنسی نے نائیجرین ائیر فورس کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ جمعہ کو جنرل عطاہیرو کا طیارہ شمالی ریاست کدونا میں گر کر تباہ ہوا۔

حادثے میں طیارے کے عملے سمیت 10 افراد جان سے گئے۔ نائیجرین فوج کے چیف آف آرمی اسٹاف کو جنوری میں صدر محمدو بوہاری نے تعینات کیا تھا۔

صدر محمد بوہاری نے فوج کے اعلیٰ جنرل کے موت پر گہرے افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے اور ان کو ہیرو قرار دیا ہے۔

نائیجرین فوج کے چیف آف آرمی اسٹاف کی تقرری ملک میں بڑھتے ہوئے پُرتشدد واقعات پر قابو پانے اور شدت پسندی کو روکنے کے لیے موثر اقدامات کے لیے کی گئی تھی۔