مغربی بلوچستان: فورسز اور مسلح افراد کے مابین جھڑپ دو افراد ہلاک

355

مغربی بلوچستان کے علاقے کسر قند میں مسلح افراد اور ایرانی فورسز آئی آر جی کے مابین خونریز جھڑپ میں دو افراد ہلاک اور ایک اہلکار زخمی ہوا ہے۔

‏تفصیلات کے مطابق مغربی بلوچستان کےعلاقے گنداوک کےقصبے حمیری میں پاسداران انقلاب اور مقامی فورسز (بسیج) نے مسلح افراد کی موجودگی پر ایک رہائشی مکان کو گھیرے میں لے لیا جس کے بعد مسلح جھڑپ شروع ہوئی۔

ذرائع کے مطابق دوران لڑائی بھاری ہتھیاروں کے استعمال کے علاوہ فورسز کو ہیلی کاپٹروں کی مدد حاصل رہی۔

‏ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق جھڑپ میں دو بلوچ عسکریت پسند مارے گئے۔ دو کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا گیا جبکہ ایک بسیج اہلکار بھی زخمی ہوا ہے ۔

تاہم حملے میں ہلاک و گرفتار ہونے والوں کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی۔