معروف بھارتی گلوکارہ شریا گوشال ماں بن گئی

595

معروف بھارتی گلوکارہ شریا گوشال نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو بتایا کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے ۔

گلوکارہ نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ بیٹے کی پیدائش پر جو جذبات ہیں ایسا پہلے کبھی محسوس نہیں ہوا جبکہ ان کا پورا خاندان بھی خوش ہے۔

انہوں نے نیک تمناؤں کا اظہار کرنے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

خیال رہے کہ شریا اور شلادتیا کی شادی 2015 میں ہوئی تھی جبکہ رواں برس مارچ میں حاملہ ہونے سے متعلق آگاہ کیا تھا۔