مشکے میں فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ایف

251

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے مشکے میں پاکستانی فورسز پر دو حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ رات سرمچاروں نے مشکے میں آرمی ہیڈ کوارٹر اور النگی فوجی چوکی پر حملے کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مشکے گجر میں پاکستانی فوج کے ہیڈ کوارٹرکے ساتھ فورسز کے لئے نئے زیر تعمیر رہائشی کوارٹرز کو 82 کے دو گولوں اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ اسی طرح وادی مشکے کے علاقے النگی میں قائم آرمی چوکی کو سرمچاروں نے راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ ان حملوں میں فورسز کو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔