مستونگ: پولیس کی گشتی ٹیم پر حملہ، دو اہلکار ہلاک

541
فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم افراد نے پولیس کی گشتی ٹیم پر فائرنگ کرکے دو پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار مستونگ کے علاقے چٹو میں معمول کی گشت پر تھے کہ نامعلوم افراد نے پولیس کی گشتی ٹیم پر فائرنگ کھول دی جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار ہلاک جبکہ ایک اہلکاز زخمی ہوا ہے۔

ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کی شناخت ہیڈ کانسٹبل امداد علی اور کانسٹبل نزیر احمد کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمی پولیس اہلکار کی شناخت ڈرائیور شاہ جہاں کے نام سے ہوئی ہے۔

تاہم واقعہ کے متعلق دیگر تفصیلات معلوم نہ ہوسکی نہ ہی واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کی ہے۔