لسبیلہ میں روڈ حادثہ، 18 افراد زخمی

509
فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں ایک روڈ حادثے کے نتیجے میں 18 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے خضدار جانے والی مسافر بردار کوچ ٹائر پھٹنے سے حادثہ کا شکار ہوگیا۔ حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 18 افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے لئے سول اسپتال بیلہ منتقل کردیا گیا ہے۔

خیال رہے بلوچستان میں روزانہ کی بنیاد پر روڈ حادثات میں درجنوں افراد زخمی اور ہلاک ہوتے ہیں گذشتہ دنوں گوادر کے علاقے دشت سنگئی کراس کے مقام پر پریمیو اور بولان گاڑی کے مابین تصادم کی وجہ سے چار افراد ہلاک اور گیارہ افراد زخمی ہوئے تھے متاثرین میں بڑی تعداد خواتین اور بچے بھی شامل تھے ۔

بلوچستان میں ٹریفک حادثات کی بنیادی وجوہات میں تنگ و خستہ حال سڑکوں کے علاوہ ڈرائیوروں کی لاپرواہی کو بھی قرار دیا جاتا ہے جن میں اکثریت غیر تربیت یافتہ ہیں۔