لاپتہ افراد کے عالمی ہفتہ پر آگاہی مہم کا انعقاد کیا جارہا ہے – ڈیفنس آف ہیومن رائٹس پاکستان

115

ڈیفینس آف ہیومن رائیٹس پاکستان نے اس ماہ لاپتہ افراد کے عالمی ہفتہ کے موقع پر جبری گمشدگیوں کے حوالے سے شعور پیدا کرنے میں عوام کے کردار کو تسلیم کرتے ہوئے آگاہی مہم کا انعقاد کا اعلان کیا ہے.

بیان کے مطابق ڈیفینس آف ہیومن رائیٹس پاکستان خاص طور پر نوجوانوں کو اس مقصد میں شامل ہونے اور اپنا کردار ادا کرنے کی ترغیب دینے کے لئے ایک آرٹ اور شاعری کا مقابلہ کر رہا ہے۔

تنظیم کے مطابق فن اور شاعری جبری گمشدگیوں کےمسئلے کے گرد گھومتے ہوئے مجموعی موضوع کی عکاسی کرنا ضروری ہے، پوسٹرز اور شاعری گمشدگیوں یا انسانی حقوق کے مسئلے سے متعلق ایک یا کوئی اہم موضوع پیش کرسکتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ آگاہی مہم 15-50 سال کے لوگوں کے لئے کھلا ہے۔ لاپتہ افراد کے لواحقین کو بھی اس میں حصہ لینے کی ترغیب دی جائیگی۔