قلات میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

425

بلوچستان کے ضلع کے قلات میں فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص ہلاک ہوا۔

لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ قلات کے علاقے گزگی کے مقام پر پیش آیا، لاش کو لیویز اہلکاروں نے تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردی جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالہ کردیا گیا۔

دوسری جانب پنجگور میں ایک روڈ حادثے میں سات افراد زخمی ہوئے ہیں، روڈ حادثہ پنجگور کے علاقے سرسانڈ کے مقام پر پیش آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق زخمیوں کا تعلق پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد سے ہے جو گوارگو میں پکنک منانے جاریے تھے۔

دریں اثنا خضدار کے علاقے پیرا عمر کے ایریا میں روڈ ایکسیڈنٹ ایک شخص ہلاک اور ایک کا زخمی ہونے کے اطلاعات ہیں۔