قلات: جوہان سے فورسز کے ہاتھوں نوجوان لاپتہ

222

بلوچستان کے ضلع قلات سے پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

ٹی بی پی نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز فرنٹیئر کور نے قلات کے علاقے جوہان میں ایک نوجوان آزاد خان ولد عبد الباقی
کو گذشتہ رات حراست میں لیکر لاپتہ کردیا۔

نوجوان کے حوالے سے تاحال کوئی معلومات نہیں مل سکی ہے۔

خیال رہے گذشتہ دنوں بھی جوہان اور گردنواح کے علاقے فوجی آپریشن کے دوران چار افراد کو حراست میں لیکر لاپتہ کیا گیا تھا۔